یو این آئی
ممبئی؍؍ ہندی فلموں میں راہل رائے ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں ‘لور بوائے ’ کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔نئی دہلی میں 09 فروری 1968 کو پیدا ہوئے راہل رائے نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1990 میں ریلیز مہیش بھٹ کی فلم ‘عاشقی’ سے کیا تھا۔ اس فلم میں راہل رائے اور انو اگروال کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ محبت کے موضوع پر بنی اس فلم کے سبھی نغمات بہت مقبول ہوئے تھے جنہوں نے فلم کو سپر ہٹ بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ سال 1992 میں راہل رائے کو ایک بار پھر مہیش بھٹ کی ہدایت میں بنی فلم ‘جنون’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں راہل رائے نے اپنے منفی کردار سے ناظرین کو محظوظ کر دیا۔ اسی سال ان کی ‘سپنے ساجن کے ، جنم، غضب تماشا، دلوالے کبھی نہ ہارے ’ جیسی فلمیں جلوہ گر ہوئیں لیکن یہ سبھی فلمیںسپنے ساجن کے ، جنم، غضب تماشا، دلوالے کبھی نہ ہارے ’ جیسی فلمیں جلوہ گر ہوئیں لیکن یہ سبھی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔ سال 1993 میں راہل رائے نے مہیش بھٹ کی فلم ‘پھر تیری کہانی یاد آئی’ میں کام کیا ۔ یہ فلم ٹیلی ویژن کے لیے بنائی گئی تھی جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ اسی سال انہوں نے مہیش بھٹ کی ایک اور فلم ‘گمراہ’ میں ولن کا کردارنبھایا جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔ سال 2006 میں راہل رائے نے ریئیلٹی شو ‘بگ باس سیزن۔1’ میں حصہ لیا اور فاتح بنے ۔ راھل رائے نے ہندی فلموں کے علاوہ بھوجپوری فلموں میں بھی اداکاری کی ہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً 25 فلموں میں کام کیا ہے ۔ آج کل وہ فلموں میں سرگرم نہیں ہیں۔