زبیر احمد
کرناہ؍؍دوردراز اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات بہم پہچانے کی عرض سے محکمہ صحت کی جانب سے ہجیترہ گاؤں میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں بلاک میڈیکل آفیسر ٹنگڈار کے ہمراہ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ہجیترہ اور اس کے ملحقہ دیہات سے آئے تین سو سے زیادہ بیماروں جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں واضع راہے ہجیترہ گاؤں تعصیل ہیڈکواٹر ٹنگڈار سے 22 کلو میٹر دور کرناہ کا آخری سرحدی گاؤں میں سے ایک ہے جہاں اکثر طبی سہولیات کا فقدان رہتا ہے مقامی لوگوں نے محکمہ صحت اور بلاک میڈیکل آفیسر کرناہ ڈاکٹر فاروق قریشی کو دوردراز علاقوں میں اس طرح کے طبی کیمپ منعقد کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ ان دوردراز علاقوں میں طبی کیمپوں کا انعقاد کریں گئے۔