جموں وکشمیرمیں2جی موبائل ڈاٹا سروس کی فراہمی میں 15،فروری تک توسیع

0
0

3جی اور4جی موبائل انٹرنیٹ سروس پرپابندی برقرار
481،سماجی رابطہ گاہوں کوکلین چٹ،باقی سبھی سوشل ویب سائٹس بلیک لسٹ
کے این ایس

سرینگر؍؍جموں وکشمیرانتظامیہ نے ’’2جی موبائل ڈاٹا سروس کی فراہمی میں 15،فروری تک توسیع‘‘ کرتے ہوئے 481،سماجی رابطہ گاہوں کووائٹ لسٹ میں رکھاہے جبکہ300سے زیادہ سوشل ویب سائٹس کوبلیک لسٹ میں برقراررکھاگیاہے ۔جمعہ کی شام پرنسپل سیکرٹری امورداخلہ شلین کابراکی جانب سے ایک آرڈرزیرنمبرHome-09(TSTS) of 2020بتاریخ7فروری2020جاری کیاگیا،جس میں بتایاگیاکہ 31جنوری2020کوجاری کئے گئے حکمنامے کے تحت جموں وکشمیرمیں ٹوجی موبائل ڈاٹا(انٹرنیٹ) سروس 15فروری تک جاری رہے گی۔سرکاری حکمنامے میں بتایاگیاکہ 481سماجی رابطہ گاہوں یعنی سوشل ویب سائٹس کووائٹ لسٹ میں رکھاگیاہے ،تاہم باقی سبھی ایسی ویب سائٹس کوبلیک لسٹ میں برقراررکھاگیاہے ۔حکمنامے میں 3جی اور4جی موبائل انٹرنیٹ سروس پرپابندی کوبھی برقراررکھاگیاہے ۔پرنسپل سیکرٹری برائے داخلی امورات شلین کابراکی جانب سے جاری کردہ آرڈرمیں مزیدبرآں بتایاگیاہے کہ حالیہ دنوں مجموعی سلامتی صورتحال کے تناظرمیں موبائل انٹرنیٹ سروس کاجائزہ لیاگیا،اوراس حوالے سے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹس کوبھی زیرغورلایاگیا۔سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بھیجے گئے رپورٹس میں بتایاگیاکہ امن مخالف عناصر اورجنگجوئوں کی جانب سے اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے محدودپیمانے کی انٹرنیٹ سروس اورورچیول پرائیویٹ نیٹ ورکس یعنیVPNکااستعمال کیاجاتاہے ۔سرکاری حکمنامے میں تاہم بتایاگیاکہ ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں انٹرنیٹ سروس اوروی پی این کے غلط استعمال کوروکنے کیلئے اقدامات روبہ عمل لانے میں سرگرم عمل ہیں ۔پرنسپل سیکرٹری امورداخلہ شلین کابراکی جانب سے جاری آرڈرمیں ٹول پلازہ نگروٹہ کے نزدیک ہوئے جنگجوئیانہ حملے اورسری نگرمیں پرتاب پارک کے نزدیک ہوئے گرینیڈ حملے نیزسری نگرجموں شاہراہ پرشالٹینگ کے نزدیک ہوئے جنگجوئیانہ حملے کاحوالہ دیتے ہوئے خبردارکیاگیاہے کہ جنگجوئوں کی جانب سے اپنی سرگرمیاں انجام دینے کیلئے انٹرنیٹ سروس اوروی پی این کا غلط استعمال کیاجاتاہے۔حکمنامے میں 3جی اور4جی موبائل انٹرنیٹ سروس پرپابندی کوبرقراررکھنے کاذکر کرتے ہوئے واضح کیاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں انٹرنیٹ خدمات پرعائد پابندی کامقصد امن مخالف اورپُرتشددسرگرمیوں کاقلع قمع کرناہے ۔خیال رہے تقریباً6ماہ تک مکمل پابندی کاسامناکرنے کے بعد25جنوری کوٹوجی موبائل سروس کوجموں وکشمیرمیں ایک ماہ کیلئے بحال کیاگیاتھا،اور31جنوری کومجموعی صورتحال کاجائزہ لینے کے بعدٹوجی موبائل انٹرنیٹ یاڈاٹاسروس کی بحالی کی مدت ایک ہفتے تک بڑھادی گئی ،اورجمعہ کی شام یعنی7فروری کوتازہ حکمنامے کی رئوسے جموں وکشمیرمیں 2جی موبائل ڈاٹا سروس کی فراہمی میں 15،فروری تک توسیع کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا