جاپان کے کروز جہاز پر کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد 64ہوئی

0
0

ٹوکیو،8فروری(اسپوتنک)جاپان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے ڈر سے بندرگاہ پر الگ کئےگئے کروز جہاز ’ڈائیمنڈ پرنسز‘ پر اس وائرس کے تین دیگر معاملے سامنے آنے کے بعد جہاز پر انفیکٹڈ لوگوں کی تعداد بڑھکر 64ہوگئی ہے۔
کیوڈو خبررساں ایجنسی نے ہفتے کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
کروز پر پیر کو ایک مسافر ناول کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا جس کے بعد انفیکشن کو روکنے کےلئے اس جہاز کو یوکو ہاما بندرگاہ سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیاگیا اور اس میں سوار مسافروں کو اپنے اپنے کمروں میں ہی رہنے کےلئے کہاگیا ہے۔کروز جہاز پر تقریباً 3700لوگ سوار ہیں۔
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 722ہوگئی ہے،جبکہ 34۔546لوگوں میں اس انفیکشن کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی صحت کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا