یو این آئی
ممبئی؍؍بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی آنے والی فلم ‘دی ایمورٹل اشوتھاما ’ کے لئے 115 کلو وزن بڑھائیں گے ۔ وکی کوشل اپنی آنے والی فلم ‘دی ایمورٹل اشوتھاما ’ کے لئے خاص تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم میں وہ اشوتھاما کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لئے وہ بہت محنت کررہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ چار ماہ کی سخت ٹریننگ حاصل کریں گے ۔ فلم میں اپنے کردار کی ادائیگی کے لئے وہ اسرائیلی مارشل آرٹ اور جاپانی مارشل آرٹ کی تربیت لیں گے اس کے علاوہ فلم کے لئے وہ تلوار چلانا اور تیراندازی بھی سیکھیں گے ۔ وکی اس فلم کے لئے اپنا وزن بھی بڑھائیں گے ۔ اشوتھاما کے کردار کو یقینی بنانے کے لئے وکی اپنا وزن 115 کلو گرام تک کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اشوتھاما مہابھارت کا ایک اہم کردار ہے ۔