واڑاڈ نمبر 60 جانی پور میں محکمہ پی ایچ ای کی بڑی لاپرواہی

0
0

پانی کی ٹنکی چاروں طرف سے لیک۔ مرمت تک نہیں کی
ممتاز تانترے

جموں؍؍ ؍جموں ویسٹ جانی پور واڑاڈ نمبر 60 میں پچھلے پانچ سال سے ایک بڑی پانی کی ٹنکی کام چل رہا تھا جو چھ ماہ پہلے مکمل ہو گئی تھی۔ ابھی صرف چھ ماہ بھی نہیں ہوئے اس کو استعمال کرتے ۔اس کی چاروں طرف دیواروں سے پانی نکل رہا ہے۔ جس سے وہاں کے مقامی عوام کافی ڈر محسوس کر رہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس ٹنکی پر کڑوں کی لاگت لگنے کے باوجود بھی یا حال ہے۔سارا پانی برباد ہوا رہا ہے۔اور اس کے اس پاس دو سو گھر ہیں جن کو اب ڈر ستا رہا ہے۔ اگر اسکی جلدی مرمت کا کام نہیں ہوا کوئی بڑا حادثہ بھی ہو سکتا ہے جس کا زمیندار محکمہ پی ایچ ای ہو گا جن کی خاموشی کی وجہ سے اب تک اس کو کوئی مرمت کا کام نہیں ہوا نہیں ہی کوئی کارروائی ہوئی۔یہاں کے مقام عوام نے یا بھی الزام لگایا ہے انکو صرف چار دن میں ایک بار پانی آتا ہے ۔جس سے وہ کافی پریشان ہیں جب کی ہزاروں لیٹر پانی دن رات برباد ہو رہا ہے۔جس کی وجہ صرف محکمہ کی لاپرواہی ہے۔ ایک طرف جموں کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوام پریشان ہے دوسری طرف پی ایچ ای کی لاپرواہی سے ہزاروں لیٹر پانی برباد ہورہا ہے اگر یہ پانی استعمال کرنے کے کام آتا ۔شاہد پانی کی قلت میں کچھ کمی کم ہوتی۔ ہمارے نمائندے نے جب اس بارے میں مقامی وارڈ کی کارپریٹر سے بات کی ۔انہوں نے صاف انکار کر دیا ۔انکو اس چیز کا کوئی علم نہیں تھا۔ مگر اب میں اس خود موقع کر کے آگے کی کارروائی شروع کرو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا