اے بی وی پی یونٹ کی پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی پر این ایس یو ائی یونٹ نے کیا کاروائی کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ ؍؍ ڈگری کالج کٹھوعہ میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ایچ او ڈی کے ساتھ بدسلوکی پراین ایس یوو ائی یونٹ کی طلباء ونگ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے طلباء نے کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے اور پورے معاشرے کا معمار ہوتاہے جس کی عزت ہر ایک شخص پر فرض ہوتی ہے لیکن اس یونٹ کی اس بدسلوکی سخت کاروائی ہونی چاہئے ۔یاسر چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ افسوس کا مقام ہے ABVP کارکنا ن نے سینئر پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کی ہے ۔انہوںنے پرنسپل سے گزارش کی ایک سپیشل تحقیقاتی ٹیم بنا کر اس بدسلوکی کے خلاف کاروائی کی جائے