بند ہوئے 42000کھاتوں کو بحال کرنے کی دی ہدایت
ؒلازوال ڈیسک
کپوارہ؍؍اے ڈی سی کپوارہ کی صدارت میں آج خصوصی ڈی ایل آر سی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ضلع میںکسان کریڈٹ سکیم کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر چیف ایگریکلچر،چیف ہارٹیکلچر آفیسر،کلسٹر ہیڈ جے اینڈ کے بنک،ایریا منیجر گرامین بنک اور لیڈ بنک آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران یہ جانکاری دی گئی کہ سکیم کی شروعات سے اب تک بند ہوئے 42000کھاتوں کو بحال کیا گیا ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع میںکسان گھرانوں کی تعداد82000ہے جب کہ 27000چالو کے سی سی اکائونٹس ضلع کے مختلف بنکوں میں پڑے ہوئے ہیں۔