کے سی سی کے تحت صد فیصد کسانوں کا احاطہ کرنے پردیا زور
ؒلازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی صدارت میں آج منعقدہ ڈی ایل آر سی کی خصوصی میٹنگ میںتمام کسانوں کا کے سی سی سکیم کے تحت احاطہ کرنے کے لئے لوازمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر لیڈڈسٹرکٹ منیجر نے بتایا کہ 30ستمبر2019ء تک 124733کسانوںکو کریڈٹ کارڈ فراہم کئے گئے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے 31مارچ2020ء تک تمام کسانوں کا سکیم کے تحت اندراج کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کسانوں کو بہبودی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوںنے باغبانی آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ بنکوں کو لینڈ ڈاٹا فراہم کریں تاکہ انہیں سکیم کے تحت کسانوں کا اندراج کرنے میں آسانی ہو۔