ؒلازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے زیر سماعت قیدیوں کی سہولیت کے لئے مفت اوربہتر تیز تر آن لائین رسائی کے تحت ایک خصوصی پہل کا آغاز کیا ہے۔ہدف کے حصول کے لئے ہر ڈسٹرکٹ کورٹ کے ای کورٹ سٹاف کو جو کہ لیگل ایڈ کلنکس سے جُـڑے ہوئے ہیں کو پی ایل ویز کی طرف سے تربیت د ی گئی۔پی ایل ویز زیر سماعت قیدیوںکو اُن کے متعلقہ معاملات جو کہ مختلف عدالتوں میںالتوأ میںپڑے ہیں کے بارے میںآن لائین جانکاری فراہم کررہے ہیں اورقیدیوں کے رشتہ داروں کو اُن کے معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے متعلقہ عدالتوں کا رُخ نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔