2024 تک دفاعی برآمدات 5ارب ڈالرہوجائیں گی:راجناتھ

0
0

یواین آئی

لکھنؤ؍؍وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ دفاعی شعبے میں حکومت کی پالیسیوں کا اثر اب دکھائی دینے لگا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان سال2024 تک دفاعی برآمدات کو 5ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کر لے گا۔ڈیفنس ایکسپو میں منعقد‘بندھن’پروگرام میں مسٹر سنگھ نے کہا‘‘آج کئے گئے ایم او یو ہمارے دفاعی صنعتی بنیاد کو مزید تقویت بخشنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ آج ہوئے اعلانات اور پروڈکشن لانچنگ کو دیکھ کر آپ پراعتماد ہو گئے ہوں گے کہ دفاعی شعبے میں ہماری پالیسیاں اب نتائج دینے لگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ‘‘پہلے لوگ کہتے تھے کہ ہندوستان کی دفاعی پالیسیاں ایسی ہیں کہ ان کے نتائج سامنے نہیں آرہے ہیں لیکن اب دفاعی شعبے کی پالیسیوں نے نتائج دینا شروع کردیا ہے ۔ ہماری حکومت نے اس ضمن میں کئی بار پالیسیوں میں بہتری لانے کے لئے تبدیلیاں کی ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ 2018۔19 میں دفاعی شعبے کی کمپنیوں کا پروڈکشن 80 ہزار کروڑ روپئے کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ اس میں پرائیویٹ شعبے کی حصہ داری 60 ہزار کروڑ روپئے کی ہے ۔ دفاع میں عوامی شعبہ اورآرڈیننس فیکٹری بورڈ کی پروڈکشن کا تقریبا 40 فیصد آوٹ سورس ہورہا ہے ۔ یہ دفاعی پروڈکشن میں پرائیویٹ شعبے کی اہمیت کو ثابت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا دفاعی برآمدات سال 2018۔19 میں 10745 کروڑ روپئے تک پہنچ گئے جو2016۔17 میں ہوئے برآمدات کے سات گنے سے بھی زیادہ ہے ۔ اس ڈیفنس ایکسپو کی غیر ممکنہ کامیابی کو دیکھ کر ہم پوری طرح سے پراعتماد ہیں کہ سال 2024تک پانچ عرب ڈالر کے دفاعی برآمدات کا ہدف ضرور حاصل کریں گے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آج اس پروگرام میں 71 ایم او یو کئے گئے ،13 پروڈکٹ لانچ ہوئے ۔ چھ اہم اعلانات ہوئے اور 18 نئے تکنیکی مفاہمتی سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ یعنی 100 سے زیادہ قرار ہوئے ہیں۔ یہ باہمی اعتماد کے بندھن ہیں جو بھی فریق ایم او یو میں شامل ہیں وہ بندھن کے اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹوٹنے نہیں دیں گے ۔ اس ایکسپو کے دوران ابھی تک 200 سے زیادہ سمجھوتے ہوئے ہیں۔تکنیک منتقلی کے جو 18 سمجھوتے ہوئے ہیں وہ پرائیویٹ شعبے کے پروڈکٹ کے لئے ‘‘سودیشی کرن’’ کے ساتھ عالمی پیمانے پر مقابلے میں بنے رہنے میں بھی معاون ہوں گے ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناھ نے اس موقع پر کہا کہ ڈیفنس ایکسپو۔2020 کا انعقاد کر کے اترپردیش نے شراکت دار کے طور پر پارٹنر بن کر اپنے یہاں میسر امکانات کو بھی دنیا کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ آج یو پیڈا کے ذریعہ سے یہاں 23 مفاہتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ ان کے تحت 50 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ڈھائی سے تین لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔مسٹر یوگی نے کہا کہ اترپردیش ملک میں سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھا ہب بنا ہے اور صوبے میں موجود امکانات کو اگر ہم ریاست وملک کے مفاد میں آگے بڑھانے کا کام کرتے ہیں تو یہ سب سے بڑی خدمت ہوگی۔ دفاعی سیکریٹری اجے کمار نے اس موقع پر کہا کہ اس ڈیفنس ایکسپو میں 100 ایم او یو اور تاجرانہ سمجھوتے کرنے کا ہدف طے کیا گیا تھا مگر اب کل ملا کر 200 ایم یو او کیے جاچکے ہیں۔ڈی آر ڈی او چیئر مین جے ستیش ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نالج پارٹنر کے طور پر ڈیفنس کاریڈور کے لئے ایم او یو کررہے ہیں۔ ایک بار کاریڈور بننے کے بعد ہم ایک ایک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر بنائیں گے تاکہ کاریڈور سے جڑی صنعتوں کی مدد ہوسکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا