آگاہی پھیلانے کے لئے فوج کی مستقل کوششیں

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍آگاہی پھیلانے کے لئے فوج نے اپنی مستقل کوششوں میں متعدد پروگرام تیار کیے ہیں ، اور اسی جذبے کے ساتھ جاری رہتے ہوئے ، ٹھاٹھری کے عام شہریوں کے لئے "کینسر سے متعلق آگاہی” کے موضوع پر لیکچرایک منظم کیا ۔لیکچر کا مقصد کینسر ، ٹرانسمیشن کے طریقہ کار ، روک تھام اور علاج سے متعلق آگاہی بڑھانا تھا۔ اجتماع کو ملک سے کینسر کے خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی کے اس اقدام کو شہریوں نے بے حد سراہا جنہوں نے آرمی کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس طرح کے لیکچر کے انعقاد سے علاقے کے عام شہریوں کو ان کی آگاہی کی سطح کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا