میونسپلٹی سرنکوٹ کی ناقص کارکردگی کی روایت بادستور جاری

0
0

جگہ جگہ گندگی کاغلاظت کے ڈھیر،عوام پریشان حال،ہرنکر،چوراہابیماریوں کی آماجگاہ
افتخار جعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍میونسپلٹی سرنکوٹ کی ناقص کارکردگی کی روایت بادستور جاری ہے جس کا اندازہ کئی جگہوں پر کوڑے کے ڈھیروں کو دیکھنے سے لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ میونسپلٹی شہر میں کئی ضروری امور پر کام کرتی ہے جس میں شہر کی صاف و ستھرائی بھی ایک اہم جز ہے جس پر کام کرنے کا ذمہ میونسپلٹی کا ہوتا ہے۔جس کے لئے میونسپلٹی کی جانب سے کئی طرح کے ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں اور انہی ٹیکس کی رقومات سے شہر کی تعمیر و ترقی کے کام کئے جاتے ہیں۔میونسپلٹی سرنکوٹ شہر میں تمام تر ضروری امور کو منظم طریقہ کار سے کرنے میں ناکام رہی ہے۔یاد رکھیں ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا ہے کہ میونسپلٹی سرنکوٹ کی ناقص کارکردگی پر لوگوں نے سوالات اٹھائے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی بارہا میونسپلٹی سرنکوٹ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم میونسپلٹی عملہ کی جانب سے کوئی بھی موثر ترین اقدامات نہیں کئے گے ہیں۔لوگوں نے میونسپلٹی سرنکوٹ کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا تے ہوئے کہا کہ آخر کار فنڈس کہاں صرف کئے جار ہے ہیں جو لوگوں سے ٹیکس کی صورت میں وصول کئے جا رہے ہیں۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف جگہوں پر کوڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جن کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔لوگوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ میونسپلٹی عملہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور اسی لئے وہ لاپرواہی سے کام کر رہے ہیں۔لوگوں نے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ میونسپلٹی کی اس ناقص کارکردگی پر سخت نوٹس لیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا