پنجاب میںدہشت گرد تنظیم جیش محمد کی ٹیم کے موجود ہونے کا انکشاف

0
0

جموں؍؍ نگروٹا تصادم کے دوران پکڑے گئے اوور گراؤنڈ ورکروں سے سیکورٹی ایجنسیاں مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہیں جس میں ہر دن ایک نیا انکشاف ہو رہا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ورکروں نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی ایک ٹیم پنجاب کے امرتسر علاقے میں موجود ہے جو جیش محمد دہشت گرد تنظیم سے متعلق ہے۔دہشت گردوں کی اس ٹیم میں پنجاب کے مقامی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ ٹیم پنجاب میں کوئی بڑا حملہ کر سکتی ہے۔دہشت گردوں کی اس ٹیم کو پاکستان سے پستول، کارتوس اور دیگر گولہ بارود پہنچایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگل کو سمیر ڈار کو لے کر پولیس کی ایک ٹیم امرتسر کے گاؤں راج پورا پہنچی تھی۔ جہاں سے پولیس نے ایک خالی کھیت سے کارتوس اور پستول اور دیگر اشیاء برآمد کیا ہے۔ سمیر ڈار نے بتایا کہ یہ سب گولہ بارود اسے 19 دسمبر کو کشمیری دہشت گردوں نے دیئے تھے۔ اس گولہ بارود کو امرتسر میں ہی موجود دہشت گردوں تک پہنچانا تھا۔سمیر ڈار کے اس انکشاف کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے نئے سرے سے تحقیقات شروع کر دی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا