لازوال ڈیسک
جموں؍؍راجکمار کٹوچ ( کے اے ایس) نے آج یہاں ناظم سیاحت کا عہدہ سنبھالا۔محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ میں اُنہوں نے محکمہ کے اہلکاروں کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے اور التوا میں پڑے تمام کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے تمام شعبوں کا معائینہ کیا اور کام کاج کا جائزہ لے کر تمام کاموں میں شفافیت لانے پر زور دیا۔ راجکمار کٹو چ نے جموں خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی بھی تلقین کی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم جموں نیلم کھجوریہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم جموں پنکج کمار آنند ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم ( پبلسٹی ) جموںانیل کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم پلاننگ جموں سبھاش چندر اور دیگر افسران موجود تھے۔