لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں

0
0

کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پوری طرح تیار : اتل ڈولو
لازوال ڈیسک

جموں؍؍فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ کورونا وائر س کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب تک جموں کشمیر یو ٹی میں کورونا وائرس انفیکشن کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور تمام نمونے نگیٹو پائے گئے ہیں ۔ فائنانشل کمشنر نے کہا کہ حکومت چوکسی برت رہی ہے اور صورتحال کے بارے میں لگاتار اپ ڈیٹ حاصل کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کورونو وائیرس سے دور رکھنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیحدہ وارڈوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تا کہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے رہنما خطوط کے مطابق چین اور وائیرس سے متاثرہ دیگر مالک سے آنے والے لوگوں کے نمونے جمع کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں وائیرس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کیلئے ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات پر بورڈ نصب کئے گئے ہیں اور ان مقامات پر ہیلپ لائین نمبر بھی دستیاب ہیں تا ہم انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں کو صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہئیے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا