نئی دہلی، (یو این آئی) حکومت ہند نے گذشتہ دس سال میں 21408 افراد کو ہندوستانی شہریت دی ہے جبکہ سنہ 2016 سے 2018 تک تین سال میں 804 بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیجا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب یہ معلومات دیں۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) 2019 کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سنہ 2016 میں 308، 2017 میں 51 اور سنہ 2018 میں 445 مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔ وہیں ، 2010 سے 2019 کے کل 21408 غیر ملکی شہریوں کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے ۔ ان میں 2015 میں ہندوستان۔ بنگلہ دیش معاہدہ ہونے کے بعد بنگلہ دیش 53 انکلیووں کوہندوستانی علاقے میں شامل کرنے کی وجہ سے شہریت پانے والے 14864 بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے علاوہ ان 10 سالوں کے دوران سب سے زیادہ 1106 افراد کو گذشتہ سال ہندوستانی شہریت دی گئی ہے ۔ سنہ 2017 میں 817، 2018 میں 628 اور 2019 میں 987 غیر ملکیوں کویہاں کی شہریت حاصل ہوئی۔ حکومت نے کہاہے کہ سی اے اے نافذ ہونے کے بعد کسی بھی کٹیگری کے قانونی شہریوں کی جانب سے شہریت قانون کی شق 6 اور رجسٹریشن ایکٹ کی شق 5 کے تحت ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی موجودہ قانونی عمل میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی۔ یو این آئی