عمر ارشد ملک
راجوری؍؍راجوری کے میونسپل وارڈ نمبر 2 ہریجن محلہ میں پانی کی قلت سے مقامی لوگ پریشان۔ میونسپل کونسلر مشتاق احمد کی قیادت میں ہریجن محلہ وارڈ نمبر 2 کے لوگ اپنی پریشانیوں کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے پاس گے لیکن وہ کسی پروگرام میں تھے جس وجہ سے لوگوں ان سے نہیں مل سکے۔ اس موقع پر ہریجن محلہ کے مقامی لوگوں کے وفد نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھی۔ میونسپل کونسلر مشتاق احمد نے بتایا کہ ہم ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے ملنے کے لئے آئے تھے لیکن وہ کسی پروگرام میں تھے جس وجہ سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 2 ہریجن محلہ میں مزدور، صفائی کرمچاری اور دیگر چھوٹے سطح کے کام کرنے والے رہتے ہیں اور ان کے مسائل کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مسائل سے یہ لوگ پریشان ہیں لیکن اگر صرف پانی کی بات کرئے تو ان کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر محکمہ پی ایچ ای راجوری سے بھی بات کی اور انہوں نے محلے کا جائزہ لیا اور ہمیں ایک ڈیمانڈ آف فنڈز کے لئے لیٹر دیا تاکہ محلہ میں نیو پائپ لائن بچھائی جاسکے۔ مشتاق احمد نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وارڈ نمبر 2 ہریجن محلہ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے نیو پائپ لائن بچھانے کی ہدایت دی جائے۔