ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی میں محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کرکے عوام کو بیداری اور جانکاری فراہم کی جاتی ہے تاکہ عوام میں بیٹیوں کے تیں بڑھتی ہوئی زیادتیوں کو روکاجاسکے۔ اس حوالے سے منڈی کے مختلف علاقوں میں سی ڈی پی او منڈی نعیم النساء بھٹی کی نگرانی میں بیٹی پڑھائو اور بیٹی بچاو پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ جن کو کامیاب بنانے کے لئے آنگن واڑی کارکنوںومددگاروںاور نگرانوںودیگر محکمہ کے عملہ نے بڑی جانفشانی سے کام کرتے ہوے ہرگھر تک بیٹی پڑھائو اور بیٹی بچائو کا پیغام پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان پروگراموں کے دوران میٹنگوں جانکاری کیمپوں اور ریلیوں کو کامیاب بنانے میں تحصیل انتظامیہ اور بلاک ڈولپمنٹ چیئر پرسن شمیم احمد گنائی کا اہم رول رہاہے۔اس بارے میں چائیلڈ ڈولپمنٹ پلاننگ آفیسر منڈی نعیم النساء بھٹی نے بتایاکہ بیٹی پڑھائو اور بیٹی بچائو کے عنوان کے علاوہ متعدد جانکاری پروگرام مختلف جگہوں پر کئے گئے جہاں سرپنچ حضرات اور پنچ وعوام کے تعاون سے آنگن واڑی کارکنوں ،مددگاروںاور نگرانوںنے پروگرام منعقد کرکے جانکاری دی گئی ۔ اس دوران جن خواتین کو پہلی بچی جنم ہوئی انہیں بھی محکمہ کی سکیم کے تحت معاونت کی گئی اور بچوں میں بے بی کِٹس وغیرہ اور دوشیزائوں میں بیگ بھی تقسیم کئے گئے۔ان کا کہناتھا کہ بیٹی پڑھائو اور بیٹی بچائو کے تحت مرکزی وزیر کی آمد کے موقع پر ان کے ہاتھوں اور ضلع وتحصیل انتظامیہ کے ہاتھوں 100 سے زائید بیگ اور اتنے ہی بچوں کے لئے کیٹس بھی تقسیم کئے- انہوں نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں سے بلخصوص سماج کی نمائیندگی کرنے والے طبقہ سے اپیل کی ہے- کہ بیٹیوں کی تعلیم اور تربیت پر منعقدہ پروگراموں سے لوگوں کا اگاہ کریں اور بیٹیوں کو بھی بیٹوں کی طرح تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں – تاکہ ہماراسماج حوشحال سماج بن سکے۔ بیٹیاں کسی طرح بھی پڑھائی لکھائی میں بیٹوں سے کم نہیں ہیں۔ انہیں پڑھانا سماج کو تعلیم یافتہ بناناہے۔ اس حوالے سے بی ڈی سی چیر مین شمیم احمد گنائی نے محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے بہترین پروگراموں کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ہے – انہوں نے کہا جس طرح سی ڈی پی او منڈی نے یہاں سماج کے نصف طبقہ کی نمائیندگی کی ہے- وہ قابل سراہنا ہے۔اور پروگرام آفیسر تنویر احمد خان بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے انہیں وقتاًفاوقتاً ان کی نگرانی کی ہے کیوں کہ گزشتہ دنوں منیسٹر کی آمد پر جس طرح تہذیب کے ساتھ پروگرام کو چار چاند لگائے اور تقسیم کاری کی اس سے منڈی کا نام بلند کیا ہے- جس پر انہیں تحصیل انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی سراہنا ملی ہے۔ انہوں نے کہا جب سے یہ منڈی میں آئی ہیں۔ ہرماہ ہر ہفتہ کوئی نہ کوئی پروگرام منعقد کرکے محکمہ اور اس کی اسکیموں کے بارے جانکاری دی جاتی ہے۔ اس حوالے سے سی ڈی پی او منڈی نعیم النساء بھٹی نے تمام تحصیل انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ بی ڈی سی چیر مین شمیم احمد گنائی سرپنچ وپنچ حضرات اور محکمہ آنگن واڑی سے منسلک خواتین کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے ۔