مختلف زبانوں و علاقوںکے شعراء کرام نے اپنی بیش قدر تخلیقات سے حاضرین کو محظوظ کیا طالب
جموّں ؍؍ جموں و کشمیر کی سرزمین پر ادب کی لہلہاتی فصل کواِس کے پرستاروں سے حاصل ہو رہی ادبی خدمات اور جموں کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے‘ کی ادبی خدمات کے رواں دواںتسلسل کے مختلف پہلوؤں کے موضوع پر تالاب تِلّو کے کِڈزذی سکوُل میںایک خصوُصی ادبی نِشست کا اہتمام کِیا گیا۔ جِس کی صدارت کے فرائض امریکہ سے تشریف لائے انگریزی و ڈوگری کے شاعرایس ایم شر دھرؔ نے سر انجام دِئے۔ جِس میں آج کے مہمانِ خصوُصی پنجابی لیکھک سبھا رنبیٖر سنگھ پورہ کے صدر ہر جیٖت سنگھ اُپّل تشریف فرما تھے۔ جبکہتنظیم کے سیکرٹری سروَر چوہان حبیٖبؔ بھی ایوانِ صدارت کی زینت تھے۔ اِس نِشست کی نظامت کے فرائض اُردوُوپنجابی کے معروُف شاعر ایم ایس کامراؔنے انجام دِئے۔ اِس موقعہ پر تنظیم کے چئیر مین آرشؔ دلموترہ اور صدرشام طالبؔ نے ادب کی تدریسی نُمائیندگی کر رہی اپنی اِس تنظیم کے حوالے سے واضع کِیا کہ اِنسانی زندگی میں ادب کی خاص اہمیّت ہے۔ جِس کے تدریسی میدان میں ادبی کُنج کا نام سرِ فہرست ہے۔ جِس کا آغاز16اگست1975ء کے روز ہوُا تھا جِس کا ایک لگاتارسِلسِلہ آج تک برابر جاری ہے۔اُنھوں نے بتایا کہ پَِچھلے 44برسوں میں اِس تنظیم کو بِلا شک کئی طرح کی دُشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اِس نے اپنے فرائض سے کبھی کوتاہی نہیں کی اور اپنے ادبی کردار میں کبھی کوئی فرق نہیں آنے دِیا۔ چونکہ ادب ترقی پذیر زندگی کا ایک اہم حِصّہ ہے۔ کِسی مذہب ،فِرقہ، ذات یا علاقہ کے ساتھ قطعی نہیں۔ لہذا جموں کی یہ سب سے بڑی کثیر اللسانی تنظیم اپنے کاذ میں سرگرم عمل رہے گی۔جموں و کشمیرمیں بولی جانے والی مختلف زبانوں کے دیگر شعراء حضرات نے جموں و کشمیر میں ادب کی اہمیّت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے اِس بات پر خاص زور دِیتے ہوئے کہا کہ جموّں میں ادباء و شعراء ایک دوُسرے کا احترام کریں ٹانگ نہ کھینچیں۔ بلکہ جموں میں بیشتر ادبی صِٖفّات کے مالک و جموں کلچرل فورم کے چئیرمین شام ساجنؔ اور ادبی کُنج کے صدر شام طالبؔ کے مشترکہ ادبی نظریہ سے ترغیٖب لیں۔ نِشست کے شاعرانہ دور میں اُردوُ میں اپنی ایک غزل سروَر چوہان حبیٖبؔ نے اور ایک پنجابی کی غزل سردارہرجیٖت سنگھ اُپّل نے بڑے دلکش انداز سے ترنّم میں پیش کرکے حاضرین کو محظوظ فرماِیا ۔جِن دونوں غزلوں کو بے حد سراہا گیا۔ اِس مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء حضرات کے اِسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، سردار ہرجیٖت سنگھ اُپلؔ، میڈم سنتوش شاہ نادانؔ، سروَر چوہان حبیٖب، ایس ایم شری دھر، ایم ایس کامراؔ، محمّد باقر صباؔ،چرنجیٖت سنگھ چنؔ، اُتّم سنگھ راہیؔ، سنگھ سراجیؔ،راجیو کُمار اور شام طالبؔ ۔ اِس تقریب کااِختتام تنظیم کے چئیر مین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔