لازوال ڈیسک
کپوارہ؍؍محکمہ مال کی طر ف سے آج ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی صدارت میں رجسٹریشنز پر ایک روزہ کیپسٹی وتربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں اے ڈی سی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہندوارہ،اے سی آر،تحصیلداروں،نائب تحصیلداروں،گردواروں،اورپٹواریوں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بات چیت کے ان پروگراموں سے محکمہ مال کے تمام عہدیداروں کے لئے جانکاری حاصل کرنے کے عمل میںاضافہ ہورہا ہے۔انہوںنے جمعبندی کے عمل کی کامیاب تکمیل کے لئے پٹواریوں کو مبارکباد پیش کی ۔انہوںنے کہا کہ عہدیداروں کی طرف سے تازہ جمعبندی پیش کرنے سے رجسٹریشن عمل کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے میںمددملے گی۔انہوںنے کہا کہ یوٹی میں رجسٹریشن عمل میں مرکزی سطح کے مساوی طور جاری ہے۔اس دوران تحصیلداروں اورپٹواریوں نے رجسٹریشن عمل کے لئے اپنے رول اور ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔