سیکورٹی فورسز سے ہتھیار لوٹ کر ملک مخالف طاقتیں ہو رہی ہیں مضبوط

0
0

این سی آربی کی رپورٹ میں انکشاف، سال 2018 میں پولیس اور سیکورٹی فورسز سے 1052 ہتھیار اور 3440 گولہ بارود لوٹا گیا
ایچ ایس

نوئیڈا؍؍ ملک میں سرگرم ملک مخالف طاقتیں سیکورٹی فورسز ہی اعلیٰ درجے ہتھیار اور گولہ بارود چھین کر خود کو مضبوط کر رہے ہیں۔ اس کا انکشاف نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آربی) کی 2018کو رپورٹ میں کیا گیا ہے۔این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں ملک مخالف قوتوں (جیسے لیفٹ ونگ ایکسٹریمسٹ، دہشت گرد) سے وابستہ لوگ پورے ملک میں پولیس اور سیکورٹی فورسز سے 1052 ہتھیار اور اس 3440 گولہ بارود لوٹ کر لے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سال 2018 میں ایک لائٹ مشین گن (ایل ایم جی)، 15 اے کے 47، 14 سیلف لوڈنگ رائفلس، 16 انساس، 2 پوائنٹ 303 رائفلس گنوائے تھے۔ اتنا ہی نہیں چار کاربائن، 12 دیگر بندوقیں، 10 مسکیٹ، 747 پستول، 10 ریوالور اور 213 دیگر ہتھیار چھین لے گئے۔ ان تمام ہتھیاروں کو برآمد کرنے میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس ناکام رہی۔ اس سب کے علاوہ جنگ، چیکنگ یا گشت کے دوران استعمال کئے جانے والے دیگر اہم گزٹ بھی ملک مخالف طاقتیں پانے میں کامیاب رہیں۔این سی آر بی کے مطابق سال 2018 میں ان عناصر نے سکیورٹی سے ایک موبائل، 18 GPS، دو وائرلیس سیٹ، 17 بیناکیولرس، رات کے وقت مفید 17 نائٹ ویژن کیمرے بھی چھینے۔ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر اور انڈین پولیس فاؤنڈیشن اینڈ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین پرکاش سنگھ نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز سے ہتھیار لوٹنے کا کام زیادہ تر ماؤنواز، الفا جیسی تنظیموںکے لوگ کرتے ہیں۔ ملک مخالف طاقتیں سکیورٹی اور پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد ہتھیاروں اور گولہ بارود حاصل کر لیتے ہیں۔ کبھی کبھی اس کی خریداری میں بھی کامیاب ہوتے ہیںپھر اس کا استعمال وہ انہی پر کرتے ہیں۔ پرکاش سنگھ نے بتایا کہ اس طرح کی طاقتیں اپنے مخبروں سے ہتھیار چوری بھی کروا لیتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا