’ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا‘

0
0

پورے ملک میں این آرسی لاگو کرنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں: وزارت داخلہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ ملک کے مختلف حصوں میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کی مخالفت میں ہو رہے احتجاج کے درمیان مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ پورے ملک میں این آرسی کو لاگو کرنے کے لئے حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے منگل کے روز لوک سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ اب تک حکومت نے قومی سطح پر ہندوستانی شہریوں کے قومی رجسٹر کو تیار کرنے کے لئے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ ملک بھر میں این آر سی کے طور طریقوں کے بارے میںپوچھے جانے والے سوالات پر وزارت داخلہ نے کہا ’سوال نہیں اٹھتا ہے‘۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پہلی بار این آر سی کے معاملے پر سرکاری طور پر کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں شہریت رجسٹرلاگو کرنے کے لئے اس نے کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا