کرناہ میں ہند پاک کے درمیان کشیدگی ،سرحدی آبادی کی نیندیں حرام

0
0

تازہ گولہ باری سے 52 رہاشی مکانات کو نقصان،کئی زندہ شیل موجود ،لوگوں میں دہشت
زبیر احمد

کرناہ ؍؍ ہند پاک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعث کرناہ کی سرحدی آبادی کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں گذشتہ دو دنوں میں شمالی کشمیر ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر کے دھنی ، سدپورہ ،ہجیترہ ، ٹاڈ امروہی علاقوں میں گولہ باری میں50 سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 4 رہاشی مکانات مکمل طور تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ایک 60 سالا شہری کی موت اور ایک زخمی بھی ہوا ہے جب بھی سرحدوں پر کشیدگی ہوتی ہے تو سب سے زیادہ ان ہی علاقوں کے لوگ متاثر ہوتے اور ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ سرحدی کشیدگی کا حمیازہ بھگتنے والے ان علاقوں لوگوں کے لئے سرکار کی جانب سے کوئی بھی زیر زمین بنکر تعمیر نہیں کئے گئے ہیں اور نہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کو کہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے کوئی پیش رفت کی جارہی ہے اگرچہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے سرحدی آبادی کو بار بار یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ان کے لئے زیر زمین بنکر تعمیر کئے جا رہے ہیں مگر ابھی تک انتظامیہ کے دعوے سراب صابت ہوئے ہیں اور ہر بار ان لوگوں کی جانیں سرحدی گولہ باری کی نظر ہو جاتی ہیں ان علاقوں میں دہشت کا اس قدر ماحول ہے کہ نصف درجن سے زیادہ زندہ شل موجود ہیں جو کسی بھی شحص کی موت کا موجب بن سکتے ہیں ادھر مقامی انتظامیہ کی ایک ٹیم نے بھی منگل کو ان علاقوں کا دورہ کیا اور ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ زیر زمین بنکروں کی تعمیر کے بارے میں سب ڈوئزنل مجسٹریٹ کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین نے بتایا کہ انہوں نے ایک پروپوزل اعلٰی حکام کو بیجا ہے اور جلد ہی ان علاقوں کے رہنے والے لوگوں کے لئے زیر زمین بنکر تعمیر کئے جائں گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا