کوپن ہیگن (یو این آئی ) ڈنمارک کی شام نزاد فیدر ویٹ سارہ محفوظ نے ہفتہ کو فریڈ یارکس برگ ہال ، کوپن ہیگن میں عالمی چمپئن برینڈا کیرن کارابجال کے خلاف فتح کے بعد آئی بی ایف کے عبوری خطاب کے ساتھ اپنے پیشہ ور کیریئر میں شکست نہ کھانے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے ۔عالمی چمپئن کو چیلنج کرنے والی سارا محفوظ نے مقامی سطح پر زبردست حمایت کے ذریعہ ارجنٹینا کی اپنی حریف کو جامع طور پر شکست سے دوچار کیا ۔ اس مقابلے کے تینوں ججوں نے متفقہ طور پر سارہ محفوظ کے حق میں فیصلہ دیا اور تینوں جج کا اس معاملے میں اسکور 98-92، 97-93 اور 100-90 محفوظ کے حق میں رہا ۔
سارہ محفوظ نے مقابلے کے بعد ڈنمارک کے ایک روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہال میں موجود شائقین انک زبردست حوصلہ افزائی کی جس سے انہوں تحریک لیکر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ورلڈ چمپئن ہوں ۔ہفتہ کی اس جیت کے ساتھ ڈنمارک کی اس خاتون باکسر نے اپنے 10 پیشہ ورانہ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے اور اب وہ آئی بی ایف کی عالمی درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک بن گئی ہیں ۔یئو این آئی ۔