گاندربل؍؍ڈی سی گاندربل حشمت علی خان نے آج محکمہ مال کے آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران سٹیٹ وکاہچرائی اراضی پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے کئے جارہے اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،ایس ڈی ایم کنگن ،تمام تحصیلداروں اور،ریمٹک کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ مال کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران سکینگ /اراضی ریکارڈ کی ماڈرنزیشن ،کاہچرائی اور سٹیٹ اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے ،تحصیل سطح پر عدالتی معاملات کو نمٹانے اوردیگر معاملات پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ 28فروری2020ء تک لینڈ ریکارڈس کی سکینگ اوراپ گریڈیشن کا عمل مکمل کریں کیونکہ اس تاریخ کے بعد کسی بھی طرح کی سکینگ کا عمل تسلیم نہیں کیاجائے گا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے محکمہ مال کے ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تمام تحاصیل میں ناجائز تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کریں۔