پارمپورہ۔ ناربل شاہراہ کی کشادگی پارمپورہ۔ ناربل شاہراہ کی کشادگی

0
0

صوبائی کمشنر نے پروجیکٹ میں

حائل رکاوٹ کا معاملہ حل کیا

سرینگر؍؍صوبائی کشمیر کشمیر بصیراحمد خان نے آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران پارمپورہ۔ناربل شاہراہ کی کشادگی کے پروجیکٹ میں کافی عرصہ سے حائل رکائوٹوں کا معاملہ حل کیا۔شاہراہ پر پٹرول پمپ ہٹانے کا معاملہ بھی نمٹایا گیا۔صوبائی کمشنر اورمالک اراضی کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعد مالک اراضی کو مناسب معاوضہ ادا کیا گیا۔بعد میں مذکورہ اراضی بیکن حکام کو سونپی گئی جو کہ پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے عمل آوری ایجنسی مقرر ہے۔پارمپورہ۔ناربل شاہراہ کی کشادگی کے پروجیکٹ پر180کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت آرہی ہے اور اس کا زیادہ تر کام مکمل کیا گیا ہے۔ صوبائی کمشنر نے متعلقین کو یوٹلٹیز منتقل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے بیکن کو خالی کی گئی اراضی پر فوری طور کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر،ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،چیف انجینئر آر اینڈ بی اوربیکن کے آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا