حکومت لوگوں کے مسائل تیز تر بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ۔ فاروق خان

0
0

ہفتہ وار عوامی دربار کے دوران 300لوگوں سے ملاقات کی
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ موجود حکومت لوگوں کے مسائل کو تیز تر بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ہے اور اِس تعلق سے جامع اِقدامات کئے جارہے ہیں۔مشیر نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں کنونشن سینٹر کنال روڈ میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگو ںکے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔مشیرموصوف نے کہا کہ لوگو ںکی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔دربار کے دوران 37وَفود اور 63 اَفراد جن کا تعلق جموںوکشمیر کے مختلف علاقوںسے تھا ،نے فاروق خان کے ساتھ ملاقات کی اور اَپنے اَپنے مسائل اُن کی نوٹس میںلائے۔جن وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اُن میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ فائرمین ، ایس آر او 43 برائے سال 1994 ئ، ایس آر او 376 پولیس محکمہ کے اُمید وار،بابا دیپ نگر گنگیال ، مینڈھر، مرہامہ بجبہاڑہ ، ڈوگیاں بہو جموں ، بشیر گجر بستی ستواری ، چھنی ہمت کے وفود بھی شامل ہیں ۔جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف ضلعوں سے تعلق رکھنے والے متعدد اَفراد نے اِنفرادی طور فاروق خان کے ساتھ ملاقات کی اور اَپنے مسائل ان کی نوٹس میں لائے۔فاروق خان نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دِلایا کہ جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے کاررِوائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنہوں نے کئی ایک مطالبات کو موقعہ پرہی حل کرنے کی ہدایات دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا