جموں؍؍جموں ۔ سری نگر کے رومن کیتھالک ڈائیوسیسی کے بشپ ، بشپ ایون پریرہ نے آج یہان راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔اِس دوران انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو سری نگر۔ جموں کیتھالک ڈائیوسیسی کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے سماجی ، تعلیمی اور دیگر کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نئی یوٹی انتظامیہ جموںوکشمیر کے لوگوں کی توقعات کو پورا کر ے گی۔اُنہوں نے صفائی کرمچاریوں کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کے معاملے کو بھی اُجاگر کیا۔ بشپ نے لیفٹیننٹ گورنر کو ضرورت مندوں کی بہبودی کے خاطر ہاتھ میں لئے گئے فلاحی کاموں سے بھی روشناس کرایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بشپ پریرہ کو یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے اُجاگر کئے گئے معاملات پر غور کیا جائے گا۔اُنہوں نے بشپ پر زور دیا کہ وہ آپسی بھائی چارے اور روادار اور امن و امان کے رشتوں کو فروغ دینے کام جاری رکھیں۔سسٹر ہیما ، پرنسپل پرزنٹیشن کانونٹ سکول ، سسٹر سواتی ، پرنسپل کارمیل کانونٹ سکول اور شیجو چاکو ، ڈائریکٹر کیتھالک سوشل سروس سوسائٹی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔