سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقا ت کر کے اُنہیں عوامی نوعیت کے معاملات کے بارے میں جانکاری دی

0
0

جموں؍؍سابق وزیر ڈاکٹر دویندر کمار مانیال نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔ڈاکٹر مانیال نے لیفٹیننٹ گورنرکو عوامی نوعیت کے مختلف معاملا ت کے بارے میں جانکاری دی جن میں انڈسٹریل گرئوتھ سینٹر سانبہ کے لئے توسیع کے خاطر حصول اراضی ، ایس سی / ایس ٹ کی ترقیوں میں ریزرویشن ، پنچایت چھجوال کالونی میں پی ایم اے وائی کالونی کا قیام ، ایم جی نریگا کے واجب الادا رقومات ، سانبہ میں ایم سی ایچ سینٹر کا قیام اور کئی دیگر معاملات شامل ہیں۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ سانبہ علاقے کی ترقی اور کان کنی سے متعلق معاملات کی طرف مبذول کرائی۔ لیفٹننٹ گورنر نے ڈاکٹر مانیال کو یقین دِلایا کہ اُجاگر کئے گئے معاملا ت پر غور کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کے کام جاری رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا