پریاگ راج؍؍قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری و جنسی ہراسانی کے الزام میں جیل میں قید سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند کو الہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کو ضمانت دے دی۔پیرکو جسٹس راہل چترویدی کی واحد بنچ نے چنمیانند کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں لاکھوں روپئے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔چنمیانند گذشتہ پانچ مہینوں سے سہارنپور کے ضلع جیل جیل میں قید ہیں۔ جنوری میں سوامی چنمیا نند نے ہائی کورٹ میں اپنی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ پولیس نے انہیں گذشتہ ستمبر میں گرفتار کیا تھا۔گذشتہ ہفتے سوامی چنمیا نند کو بلیک میل کرنے کے الزام میں جیل میں قید سنجے سنگھ کو بھی ضمانت پر رہائی مل گئی