ذوالقرنین احمد
چکھلی ضلع بلڈانہ؍؍نکاح آسان کروں مہم کا ملا جلا اثر اب تعلقوں دیہاتوں میں دیکھنے مل رہا ہے۔ اسلام میں نکاح کو آسان کرنے کیلئے کہاں گیا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، نکاح کو آسان کرو یہاں تک کہ زنا مشکل ہو جائے۔ سب سے برکت والا نکاح اس نکاح کو کہا گیا جس میں خرچ سب سے کم کیا جائے۔ نوجوانوں کا اس طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔ میاں بھائی پالدی والے اپنے فرزند کیلے لڑکی دیکھنے کیلے میاں بھائی پالدی والے اپنے فرزند کیلے لڑکی دیکھنے کیلے الیاس سر کے گھر چکھلی میں گھاٹ ناندورہ کے اقبال دیشمکھ کی لڑکی کو دیکھنے کیلے تشریف لائیں تھے انہیں یہ بات کا علم نہیں تھا کہ یہ عمل نکاح میں تبدیل ہوجائے گا۔ شہر کے معزز افراد اور رشتے داروں کے مشورے پر یہ نشست نکاح میں تبدیل ہوگئیں الحمدللہ نہایت سادگی سے صفینہ مسجد چکھلی میں بعد نماز مغرب نکاح کی تقریب عمل میں آئی اللہ ہمیں فضول خرچیوں سے بچائے اور سنت رسول کے مطابق نکاح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔