جے پور؍؍راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے نام کا استعمال صرف دکھاوے کے لئے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس کے لیڈروں میں مہاتما گاندھی کے تئیں احترام نہیں ہے ۔مسٹر گہلوت نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے کے مہاتما گاندھی کے تعلق سے دیئے گئے بیان پر سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی رکن پارلیمان کا بیان قابل مذمت ہے ۔ بی جے پی کے لیڈر آزادی کی تحریک کو صرف ایک ناٹک کہہ سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہندستان کی آزادی کے لئے نہ لڑائی لڑی اور نہ ہی کوئی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے انکی صحیح ذہنیت کا پتہ چلتا ہے کہ وہ گاندھی جی کے نام کا استعمال صرف دکھاوے کے لئے کرتے ہیں اور وہ ان کا احترام نہیں کرتے ۔خیال رہے کہ مسٹر ہیگڑے نے سنیچر کو بنگلورو میں ایک عوامی جلاس میں کہا تھا کہ مہاتما گاندھی کا ‘اپواس’ اور’ ستیہ گرہ’ ناٹک تھا