ہربن؍؍کورونا وائرس سے متاثرہ ایک حاملہ خاتون نے شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ ژیانگ کے ایک اسپتال میں ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے ۔ یہ اطلاع آج ژنہوانیوز ایجنسی نے دی ہے صوبائی دارالحکومت میں واقعہ سٹی ہربن کے نمبر 6اسپتال کے نائب سربراہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 38ہفتہ کی حاملہ خاتون کو 37.3سیلسیس ڈگری بخار ہوا تھا۔ا نہیں جمعرات کواسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں کورونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹو آیا۔ ٹیسٹ رپورٹ آتے ہیں ڈاکٹروں نے آپریشن کافیصلہ کیا اوراسی دن آپریشن کر کے ایک بچی کو جنم دیا گیا جس کا وزن تین کلوگرام تھا۔ جمعہ اور اتوار کو جب بچی کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیاگیا تو وہ ٹیسٹ نگیٹو آیا۔اب ماں کا بھی ٹمپریچر بھی نارمل ہے ۔ماں اور بچی دونوں کو الگ الگ قرنطینہ میں رکھ ا گیا ہے ۔ایک خصوصی ٹیم ان کا علاج اور جانچ کر رہی ہے ۔ اسپتال نے ماں کا نام اور عمر نہیں بتایا