حملہ آوردہشت گردوں کوسخت سزاد جائے:احساس نایاب

0
0

دہلی جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں پرامن احتجاج پہ حملے ناقابل برداشت
نمائندہ لازوال

شیموگہ ؍؍دہلی جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں پرامن احتجاج کررہے احتجاجیوں پہ گولی باری کی گئی اور 72 گھنٹوں میں لگاتار تین دہشتگرد حملے کروائے گئے جس کی مخالفت کرتے ہوئے آج شہر شیموگہ میں شعبہ خواتین شیموگہ پیس آرگانائزیشن کی جانب سے احتجاج کرکے ڈپتی کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے سنگھی آتنکوادیوں کو جلد از جلد سزا دینے کی مانگ کی گئی ہے , ساتھ ہی بی جے پی لیڈران کپل مشرا اور فائنانس منسٹر انوراگ کے حال ہی میں دئے گئے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے ملک کا ماحول بگاڑنے کے خلاف اْن پہ سخت کاروائی کرنے کی بات کی گئی , موقعہ پہ احساس نایاب, یاسمین , ریشما اور دیگر ذمہ دار خواتین موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا