رام بن پولیس کی منشیات خلاف مہم دن بدن رفتار پکڑ رہی ہے

0
0

ریلوے سٹیشن کے قریب منشیات فروش ایک کلو گرام چرس سمیت گرفتار
سوہل جاوید

بانہال؍؍رام بن پولیس کی طرف سے منشایت خلاف مہم بڑے زورو شور کے ساتھ جاری ہے پولیس نے گزشتہ چند ماہ سے منشایات جیسی سماجی برائی کو روکنے کے لئے ایسے کئی عناصر کو دبوچاہے جو پورے ملک کے نوجونوں کو منشایات جیسی برائیوں کے جال میں پھسا کر ان کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔اس ضمن میں رام بن پولیس قابل ستائیش کام سرانجام دے رہی ہے چونکہ ضلع رام بن میں پولیس کی طرف سیمنشایات کے خلاف انتھک مہم جاری ہے اور گزشتہ چند ماہ میں پولیس نے کئی ایسے سماج مخالف عناصر(ملزموں) کو سلاکھوں کے پیچھے دھکیل دیا جو منشایات کو پورے ملک میں پھلانا چاہتے تھے۔اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے رام بن پولیس کی طرف سے بانہال ریلوے سٹیشن پر ایک خصوصی ناکہ لگا کرایتوار کے روز تلاشی کاروائی جاری کی گئی جس دوران مزمل حسین شاہ ولد نظیر احمد شاہ ساکنہ کھوردارہ راجوری تحصیل راجوری کو دبوچ لیا گیاجس کے قبضہ سے ایک کلوگرام چرس برامد کی گئی۔مزمل حسین کو پولیس نے حراست میں لے کر اس کے خلاف پولیس تھانہ بانہال میں ایف آئی آر نمبر13/2020U/S 8/20این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔پولیس ذرایع کے مطابق مذکورہ شخص وادی سے چرس لے کر جموں اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بیچھنا چاہتا تھا پولیس کی طرف سے مزید کاروائی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا