امریکی دباؤ کے باوجود نیوکلیائی پروگرام جاری رہے گا : ایران

0
0

تہران،3 فروری (ژنہوا ) ایران نے کہا کہ امریکہ کے ہر ممکن دباؤ کے باوجود وہ اپنے نیو کلیائی پروگرام کو مزید پختہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گا ۔ ایران کی ایٹمک انرجی ارگنائزیشن آف ایران (اے ای او آئی ) کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اتوار کو کہا’’امریکہ نفسیاتی طور پر دباؤ بناناچاہتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کبھی اس میں کامیاب نہیں ہو گا ‘‘۔امریکہ نے حالیہ ایران پر دباؤ بنانے کے لئے اے ای او آئی کے سربراہ علی اکبر صالحہ پر پابندی عائد کی تھی اس سلسلے میں مسٹر بهروز نے کہا’’ یہ پابندی بیکار ہے اور اس کا کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے‘‘ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا’’دوسرے ممالک کی پالیسیوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام متاثر نہیں ہو گا۔ ایران وہ ہر قدم اٹھائے گا جو ملک کے مفاد میں ہوگا‘‘ ۔امریکی ٹریژری ڈپارٹمنٹ نے اس سے قبل جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے اے ای او آئی اور اس کے سربراہ صالحی پر پابندی عائد کی ہے جس کے بعد اب ایران کی جانب سے یہ بیان آیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا