کینن نے رقم کی تاریخ، جیتا آسٹریلین اوپن ٹائٹل

0
0

میلبورن،  (یو این آئی ) امریکہ کی صوفیہ کینن نے ا سپین کی گربان مگروجا کو ہفتہ کو کھیلے گئے سخت مقابلے میں 4-6، 6-2، 6-2 سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں خواتین کی کلاس کی سنگلز خطاب جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔آسٹریلین اوپن کو اس بار کینن کے طور پر نئی چمپئن مل گئی۔ 14 ویں سیڈ کینن نے یہ مقابلہ دو گھنٹے تین منٹ میں جیتا اور اپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا۔ دونوں ہی کھلاڑی پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیل رہی تھیں ۔21 سال کی صوفیہ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 2008 میں روس کی ماریا شاراپووا کی کامیابی کے بعد آسٹریلین اوپن میں خواتین خطاب جیتنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئی ہیں۔پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان برابر کی ٹکر رہی اور اسکور 4-4 سے برابر تھا لیکن مگروجا نے اگلے دو گیم جیت کر پہلا سیٹ 6-4 سے اپنے نام کر لیا۔ کینن نے دوسرے سیٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے 4-1 کی برتری حاصل کرلی۔ مگروجا نے چھٹا گیم جیتا لیکن کینن نے اگلے دو گیم جیت کر یہ سیٹ 6-2 سے اپنے نام کر مقابلے کو فیصلہ کن سیٹ میں پہنچا دیا۔کینن نے تیسرے سیٹ میں مگروجا کو کوئی موقع نہیں دیا اور یہ سیٹ 6-2 سے جیت کر آسٹریلین اوپن میں نئی [؟][؟]تاریخ رقم کردی ۔یو این آئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا