آسٹریلیا نے ہندستانی ٹیم کو 4 وکٹ سے شکست دی

0
0

کینبرا، 2 فروری (یو این آئی) ایلسے پیری (49) اور (13 رن دے کر چار وکٹ) کی ہرفن مولہ کارکردگی سے آسٹریلیائی خاتون ٹیم نے ہندستانی خاتون ٹیم کو سہ فریقی سیریز کے تیسرے مقابلے میں چار وکٹ سے ہرادیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندستانی ٹیم کو پہلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ ہندستانی ٹیم نے اسمرتی مندھانا کے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رن اور کپتان ہرمن پریت کو ر کی 32 گیندوں میں چار چوکے لگاکر 28 رن رن بناکر 20 اووروں میں9وکٹ کے نقصان پر 103 رن بنائے ۔آسٹریلیا ئی ٹیم نے پیری کے 47 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 49 رن کی اننگز کی بدولت 18.5 اووروں میں چھ وکٹ پر 104 رن بناکر میچ جیت لیا۔ پیر ی کو ان کے آل راؤنڈر کارکردگی کی وجہ سے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔اس سے قبل ہندستانی خاتون ٹیم کی بلے بازی کی اننگز مکمل طور پر فلاپ رہی۔ ہندستانی ٹیم کے چھ وکٹ محض 78 رن ہی گر گئے تھے جس کے بعد ہندستانی ٹیم سنبھل نہیں سکی اور مقررہ 20 اوور تک محض 103 رن ہی بناسکی۔ہندستانی اننگز میں مندھانا اور ہرمنپریت کور کے علاوہ رادھا یادو نے 11، کرشنا مورتی نے 8، شیفالی ورما نے پانچ اور اروندھتی ریڈی نے 4 رن بنائے جبکہ شکھا پانڈے 8 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیری نے چار وکٹ اور ٹائیلا ویلیمنک نے چار اووروں میں 13 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ موگن شوٹ اور جیس جانسن نے ایک ایک وکٹ لیا۔ آسٹریلیا کی اننگز میں پیری کے علاوہ گارڈنر نے 22، کپتان راچیل ہنس نے 9 اور بیتھ مینو نے 6 رنوں کا تعاون کیا جبکہ نکولا کیری 9 رن بناکر ناآ آؤٹ رہیں۔ ہندستانی ٹیم کی جانب سے راجیشوری گائیکواڈ نے 4 اوور میں 18 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ، دیپتی شرما ، رادھا اور ارندھتی کو ایک ایک وکٹ ملا۔ ہندستانی ٹیم کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے 7 فروری کو ہوگا جبکہ آسٹریلیا ئی ٹیم 8 فروری کو اگلے مقابلے میں ہندستان ٹیم سے نبردآزما ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا