یواین آئی
واشنگٹن؍؍ چین کے شہر ووہان سے ایک 20 سالہ شخص کے امریکہ کے شہر بوسٹن واپس آنے پراس میں کوروناوائرس پائے جانے کے بعد پورے ملک میں انفیکشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔صحت کے عہدیداروں کے مطابق ، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص ، جو چین سے واپس آیا تھا ، کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔میساچوسٹس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ کمشنر مونیکا بھریل نے کہا ، ‘‘ہم شکرگزار ہیں کہ یہ نوجوان صحت یاب ہو رہا ہے اور ایسا اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ اس نے فوراً علاج کرایا۔’’بوسٹن ہیرالڈ اخبار کے مطابق ، جس شخص میں کورونا وائرس ملا تھا ، وہ میساچوسٹس یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور 28 جنوری کو بوسٹن واپس آیا تھا۔ اگلے دن اس نے اپنا علاج کرایا۔