یواین آئی
قندوز؍؍شمالی افغانستان کے قندوزصوبہ کے علی عبد ضلع میں اتوار کو پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس جوان اور چارشدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ضلع کے گورنرامان الدین قریشی نے یہ اطلاع دی ۔مسٹر قریشی نے بتایاکہ اتوار کو علی الصبح ساڑھے تین بجے اس ضلع کے ایک علاقہ میں شدت پسندوں نے ایک سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا۔اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی اور اس میں تین پولیس جوان اور چارشدت پسند ہلاک ہوگئے ۔دیگر شدت پسند فرار ہوگئے ۔انھوں نے بتایاکہ اس حملہ میں زخمی پولیس جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے ۔