ڈپٹی کمشنر پونچھ راہول یادو ان سڑکوں کو ڈسٹرکٹ پلان میں رکھیں:سکندر نورانی
افتخار جعفری
سرنکوٹ؍؍کسی بھی شہر یا علاقے کی تعمیر اور ترقی میں اہم رول سڑک کا ہوتا ہے۔آج کہ جدید سائینس و ٹیکنالوجی کے دور میں سرنکوٹ کے کئی دیہات سڑک روابط سے محروم ہیں۔لوگوں کو سڑک نہ ہونے کی صورت میں متعدد پریشانیوں کا سامنا ہے۔اس کی جیتی جاگتی مثال کے طور پر گاؤں ہاڑی مرہوٹ ڈوڈی راجاڑہ کاگاں اور بنکھوڑا وغیرہ ہیں۔ان دیہاتوں میں کافی آبادی آباد ہے۔لیکن سڑکیں نہ ہونے کہ کارن ان گاؤں میں بسنے والے لوگ کافی پریشانیوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔گاؤں میں سڑک روابط نہ ہونے سے طلباء و طالبات اور ملازمین کو سکول پوہنچنے کی کافی لمبی مسافت طے کرنی پڑتی ہے اور ملازمین دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں وقت پر پہنچ نہیں پاتے جس سے سکولی طلباء کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔سڑکوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے گاؤں کے لوگ ترقی کرنے کے بجائے دن بدن پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ آئے دن افسردگی اور ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہوتے جا رہے ہیں۔عوام ہاڑی مرہوٹ ڈوڈی راجاڑہ سولیاں کاگاں بنکھوڑاں اور موڑہ بچھائی لوہر نے جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے اپیل کی کہ وہ دیہاتوں میں بسنے والے غریب لوگوں کی طرف دھیان دیں تاکہ دیہاتی لوگوں کی پریشانیاں کم ہو سکیں۔سرپنچ ہاڑی لوہر لیفٹ سکندر نورانی نے اپیل کی لیفٹیننٹ گورنر عیدگاہ ہاڑی سے جموں شہید کاگاں بنکھوڑاں ڈوڈی راجاڑا اور سولیاں تک لنک روڑ نکالنے کا متعلقہ محکمہ کو حکم صادر کریں تاکہ لوگوں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سکندر نورانی نے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہول یادو سے بھی ان سڑکوں کو جلد نکالے جانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ ذاتی دلچسپی لیں ان سڑکوں کی متعلقہ محکمہ سے ڈی پی آر بنوائیں اور ان سڑکوں کو ڈسٹرکٹ پلان میں شامل کر کے جلد منظور کروائیں۔