کارپوریٹروارڈ74کادورہ منڈال ،پنچایت نمائندگان ومعززین سے ملاقاتیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍وارڈ74بٹھینڈی۔سنجواں ۔چواہدی کے کارپوریٹرچوہدری صوبت علی نے پنچایت منڈال کے معززشہریوں اور سرپنچ پنچ حضرات کیساتھ ایک اہم اجلاس منعقدکیااور عوامی مسائل پرسیرحاصل گفت وشنید کی گئی۔واضح رہے کہ بٹھینڈی۔سنجواں۔چواہدی ودیگر علاقہ جات کوحال ہی میں رواں میونسپل کارپوریشن کے دوران پہلی مرتبہ میونسپل حدود میں شامل کیاگیاہے پہلے یہ علاقے محکمہ دیہی ترقی کے تحت تھے جہاں پنچایتی راج اِدارے کام کرتے تھے تاہم میونسپل حدود میں آنے کے بعد یہاں میونسپل کارپوریشن کے چنائوہوئے جہاں صوبت علی چوہدری نے سخت ٹکردیتے ہوئے اپنی حریفوں کو شکست دی اور وارڈ74کے اولین کارپوریٹربننے کااعزازحاصل کیا، جس کے بعد وہ زائد از ایک برس سے بحیثیت کارپوریٹر اور کانگریس رہنما عوامی خدمات میں مشغول ہیں، اِسی کڑی کوآگے بڑھاتے ہوئے اُنہوں نے ایتوار کے روز یہاں منڈال پنچایت کے نمائندگان و معززشہریوں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل سنے اورمسائل کو اعلی حکام کیساتھ اُبھارنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر معززین ونوجوانوں کے متعددوفود کارپوریٹر سے ملے اوراپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔صوبت علی چوہدری نے یقین دلایاکہ وہ خدمتِ خلق کے اپنے جذبے کومزید طاقت کیساتھ جاری رکھتے ہوئے عوامی مسائل کاازالہ کرنے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ عوام نے ان پر جو اعتمادظاہرکیا اورانہیں یہ ذمہ داری دی ہے وہ اُسے بخوبی نبھانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں نے نوجوانون پر منشیات جیسی لعنت سے دوررہنے اور والدین سے اپنے بچوں پرگہری نظررکھنے کی بھی تلقین کی تاکہ نوجوان نسل منشیات مافیہ کے چنگل میں نہ پھنسے۔اُنہوں نے نوجوانوں کو کھیل کو د کی جانب اور فلاحی کاموں کی جانب گامزن کرنے کی تلقین کی تاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تعمیرہوسکے۔صوبت علی چوہدری نے ‘لازوال‘کیساتھ بات چیت میں کہاکہ وہ وارڈ74کی تعمیروترقی اور یہاں دستیاب تمام وسائل کولانے اور عوام کو مستفید کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے بناء کسی بھی علاقے کی ترقی ممکن نہیں اوروہ اپنے عوام کے انتہائی مشکور وممنون ہیں جوہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہتے ہیں۔اس موقع پرپنچایت منڈل کے سرپنچ سومناتھ ، پنچ فرید احمد،شیرعلی ودیگران بھی موجودتھے۔