قصبہ پلوامہ کی اندرونی سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ

0
0

پرچھو سے وشہ بگ کی رابطہ سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر کشادہ کیا جائے
یوپی آئی
سرینگر؍؍قصبہ پلوامہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرچھو سے وشہ بگ جارہی اندرونی سڑک کو کشادہ کرکے اس سڑک کو عوام کے نام وقف کیا جائے تاکہ پلوامہ کے لوگوں کو عبور و مرور مصائب سے ازالہ مل سکے۔یو پی آئی کے مطابق قصبہ پلوامہ کے لوگوں کی عرصہ دراز سے مانگ تھی کہ قصبہ پلوامہ کے بیچو بیچ پرچھو وشہ بگ روڈ کو کشادہ کرکے اس راستے کو چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمد رفت کے قابل بنایا جائے۔ایک نمایندہ وفد کے مطابق اگر چہ انہوں نے انتظامیہ سے کہی مرتبہ اس سڑک کو کشادہ بنانے کیلئے تحریری طور آگاہی دی تاہم ابھی تک انتظامیہ کوئی اقدام اٹھانے سے قاصر رہی ہے۔وفد کے مطابق ضلع کے قصبہ میں ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے قابل ستائش اقدام اٹھائے ہیں۔تاہم اگرچہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے قصبہ کے پرچھو میں ایک سٹینڈ بھی قائم کیا تاہم یہ سہولیات تبہی کامیاب رہتی جب ضلع انتظامیہ پرچھو سے وشہ بگ تک جانے والی اندرونی سڑک کو کشادہ کرنے میں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتی۔قصبہ کے پرچھو،ملک پورہ،وشہ بگ اور ڈانگر پورہ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبہ کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے آفسران کو متحرک کرے تاکہ دیرینہ عوامی مسائل کا ازالہ ہوسکیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا