سرینگر اِنتظامیہ نے خوشحال سر جھیل کے حصوں پر ناجائز قبضہ چھڑ الیا

0
0

300سے زیادہ غیرقانونی تجاوزات ہٹائی گئیں :ترقیاتی کمشنر سری نگر
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍تمام لوازمات کو پور ا کر کے سری نگر انتظامیہ نے پرانے شہر کے خوشحال سر جھیل میں ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔اس سلسلے میں زمینی سطح پر انتظامیہ نے سنیچر کے روز کارروائی کر کے 25ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جس دوران کئی غیر قانونی ڈھانچے بھی منہدم بھی کئے گئے اور جھیل کے علاقے میں 30اراضی کو بحال کیا گیا۔ اس اقدام کے لئے پچھلے کئی مہینوں سے تیاریاں شروع کی گئی تھیں جس دوران لوازمات کو مکمل کیا گیا اور غیر قانونی تجاوزات میں ملوث افراد کے نام نوٹس بھی جاری کئے گئے ۔ ضلع انتظامیہ سری نگر نے کہا کہ یہ اہم مہم جاری رہے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ خوشحال سر علاقے میں ہر قسم کے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جاسکے۔خوشحال سر علاقے میں مزید 220 تجاوزات پلنتھس اور شیڈوں کی صورت میں قائم ہے ۔جن لوگوں نے جھیل کے علاقے میں رہائشی مکان تعمیر کئے ہیں ان کے نام یہ علاقہ خالی کرنے کے لئے پہلے ہی کئی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔سنیچر وار کے روز بھی دو غیر قانونی تجاوزارت کو منہدم کیا گیا ۔انتظامیہ نے مقامی آبادی پر زور دیا ہے کہ وہ خود ہی غیر قانونی ڈھانچوں کو خالی کر کے انہیں منہدم کریں۔انتظامیہ نے ان لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی انہدامی اقدام کے دوران مزاحمت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا علاقے میں اجازت نامے کے بغیر تعمیر کئے گئے اِن ڈھانچوں کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے ضلع پولیس کو تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے جو کہ یہاں غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں مبینہ طور ملوث پائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا