وادی کے حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کے لئے مقامی سطح پر بھرپور تعاون کی ضرورت

0
0

انتظامیہ سرکار آبی ذخائر کے گرد و نواح ناجائز تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے:شاہداقبال چوہدری
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ سرکار سری نگر میں آبی ذخائر اور دیگر تاریخی جھیلوں کے گرد و نواح میں ناجائز تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کے حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کے لئے مقامی سطح پر بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔وائلڈ لائف جموںوکشمیر کی طرف سے ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ نے حالیہ دِنوں میں خوشحال سر کے علاقے میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا جو کہ پچھلے کئی مہینوں سے تعمیر کئے گئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ مقامی لوگ وائلڈ لائف کے خلاف کئے جارہے جرائم کی روکتھام کے لئے اہم رول ادا کرسکتے ہیں تاکہ وادی کے حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ تحفظات اقدامات کے لئے مقامی آبادی کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے جس سے غیر متوقع طور بہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں ۔ اُنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر اسی طرح کے پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا جس سے مقامی لوگ تحفظ کے اِس مشن کی طرف راغب ہوسکتے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع سطح پر افسران اور ملازمین پر مشتمل ایک خصوصی سکارڈ قائم کیا گیا ہے جو کہ وائلڈ لائف محکمہ کے تعاون کے ساتھ کام کر کے سری نگر میں آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے یقینی بنائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ زرعی اراضی اور ویٹ لینڈوں پر غیر قانونی تجاوزات کو روکنے کا عمل ضلع انتظامیہ کی طرف سے روکتھام کے کوششوں کے باوجود جاری ہے ۔شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ 2014 کے سیلاب نے معاشرتی سطح کے ساتھ ساتھ پالیسی کی سطح پر بھی ہم سب کو بہت کچھ سیکھایا۔ ہم نے فطرت اور اس کے اور اس کے قوانین میں خلل ڈالنا نہ سیکھا ہوگا۔ اگر ہم اپنے آبی ذخائر پر تجاوزات کا سلسلہ بند نہیں کریںگے تو ہم کو اس کے منفی نتائج کا سامنا کرناپڑے گا۔ اس موقعہ پر چیف وائلڈ لائف وارڈن کشمیر ، راشد یحییٰ نقاش نے کہا کہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں آبی ذخائر کی وجود کو شدید خطرہ لاحق ہے کیوں کہ ان پر بھرائی کے علاوہ انسانی تجاوزات نے بھی ان کے بقاء کے لئے بھی مسائل پیدا کئے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ وادی کے آبی ذخائر اور آبی پناہ گاہوں کی بحالی اور تحفظ کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے ہم ہرممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی آبادی کا تعاون لازمی ہے۔ اس سال کے ورلڈویٹ لینڈ ڈے کا موضوع ’’ ویٹ لینڈ اینڈ ڈائیورسٹی‘‘ ہے جو آبی ذخائر کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا