سب کو مل کر معیشت کو رفتار دینے کی ضرورت:سیتارمن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سب کو مل کر معیشت کو رفتار دینے کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ بجٹ کے ذریعہ حکومت سہولتیں فراہم کررہی ہے اور بنیادی ڈھانچوں کے ذریعہ اثاثہ جات میں اضافہ کرنے کا کردار ادا کررہی ہے ۔محترمہ سیتارمن نے 2020-21کا بجٹ پیش کرنے کے بعد آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ صرف حکومت پرائیویٹ سیکٹر، غیرملکی سرمایہ کاری، کاروباری یا ایس ایس ایم ای معیشت کو رفتار کو رفتار نہیں دے سکتے بلکہ اس کے لئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس لئے حکومت نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بجٹ کے ذریعہ معیشت کو رفتار دینے کا راستے ہموار کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعہ اثاثہ جات کی تعمیرپر زور دیا گیا ہے ۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے نہ صرف اس شعبہ میں روزگار اور دیگر سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ کئی صنعتوں کو بھی رفتار ملے گی۔ وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن نے کہاکہ حکومت معیشت کو رفتار دینے کے لئے قائد کاکردار ادا کررہی ہے اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ انہوں نے بجٹ میں اعلان شدہ زراعتی ٹرین اور زراعتی پرواز یوجنا کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس کے ذریعہ جلد خراب ہونے والی زرعی پیداواروں کو جلد بازار تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھنے کے ساتھ ہی اس کام میں منسلک شعبہ میں بھی تیزی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ تحصیل کی سطح پر ذخیرہ اندوزی کی سہولت دستیاب کرانے پر زور دیا گیا ہے ۔ا س سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ہی زرعی پیداوار کی ذخیرہ اندوزی کی سہولت مل سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 31دسمبر تک معیشت کو رفتار دینے کے مقصد سے کئی اعلانات کئے گئے ۔ گزشتہ چھ مہینے سے بجٹ کی تیاریاں چل رہی تھیں اور اس دوران صنعتی تنظیموں، شہری اداروں، سماجی اداروں وغیرہ سے جتنے بھی مشورے ملے ان پر کام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا