جل جیون مشن کو پیشہ وارانہ طریقے پر عملانے پر راجیو رائے بٹناگر کازور

0
0

جے جے ایم کا تصور جموں کشمیر سے ہی ملا ۔ سبھرا منیم
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹناگر نے آج یہاں کنونشن سنٹر میں جل جیون مشن کے تحت ایک روزہ مینوفیکچررز اینڈ سروس پرووائیڈرس کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ کانفرنس کا اہتمام سی سی ڈی یو ، ڈبلیو ایس ایس او اور محکمہ صحت عامہ نے مشترکہ طور کیا تھا ۔ جس کا مقصد جل جیون مشن کی کامیاب عمل آوری کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے ۔ اس موقعہ پر آر آر بٹناگر نے کہا کہ جل جیون مشن کو قومی پروجیکٹوں میں ترجیح دی جا رہی ہے اور اس پروجیکٹ کو پیشہ وارانہ طریقے پر عملانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی عمل آوری میں آنے والے خرچے کو کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئیے ۔ کانفرنس کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ اس سے متعلقین کو ایک پلیٹ فارم مہیاء ہو گا جس کے استعمال سے وہ جے جے ایم کی موثر عمل آوری کیلئے اپنے خیالات بانٹ سکیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کا ٹیکنیکل سیشن نتیجہ خیز ثابت ہو گا ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ اس کانفرنس کی مدد سے مقامی تاجروں کو بھی ایک پلیٹ فارم مہیاء ہو گا جس کی مد سے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر شراکت داری کو ممکن بنا سکیں گے ۔ انہوں نے مختلف سروس پرووائیڈروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور وہاں رکھے ساز و سامان کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے اس کانفرنس کے انعقاد کیلئے محکمہ صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے جل جیون مشن کی عمل آوری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کا تصور جموں کشمیر سے ہی ملا ہے اس لئے اس خطے میں اس مشن کو کامیاب بنانا لازمی ہے ۔ بی وی آر سبھرامنیم نے مزید کہا کہ انتظامیہ جموں کشمیر کی ترقی کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیکے داروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے حق میںرقومات کی واگذاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس سے قبل محکمہ صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے کمشنر سیکرٹری اجیت کمار ساہو نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد جل جیون مشن کے تعلق سے مقرر کئے گئے اہداف کو حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں اس مشن کی تکمیل کیلئے 2021 کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ قومی سطح پر یہ مشن 2024 تک مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں جل جیون مشن کی عمل آوری پر تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ اس سے قبل سی سی ڈی یو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشوک شرما نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے جل جیون مشن کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بیان کیا ۔ کانفرنس میں جل شکتی کی مرکزی وزارت کے ایڈیشنل مشیر سنتوش کمار، محکمہ صحت عامہ کے چیف انجینئر عبدالوحید ، چیف انجینئر جموں سنجیو چڈا اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا