کیلیفورنیا؍؍عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جہاں ہماری جسمانی صلاحیتیں کمزور پڑتی ہیں، وہیں ہمارے دماغ میں نت نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت یعنی ’’اکتسابی صلاحیت‘‘ بھی آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی جاتی ہے جو آگے چل کر مختلف دماغی امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔لیکن اگر 40 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگ اپنی روزمرہ غذا میں خشک میوہ جات، بالخصوص اخروٹ کی تھوڑی سی مقدار بھی شامل کرلیں تو ان کی دماغی اور اکتسابی زیادہ طویل عرصے تک جوان رہتی ہیں اور وہ زیادہ بڑی عمر تک سیکھنے کے معاملے میں فعال رہتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز پہلے ایکسپریس نیوز کی اسی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک خبر میں دل اور نظامِ ہاضمہ پر اخروٹ کے مثبت اثرات کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ تازہ خبر بھی اسی تسلسل میں ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ امریکا میں اخروٹ اور صحت مند عمر رسیدگی میں باہمی تعلق کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا تھا۔