منڈی کے لوگوں نے انٹر نیٹ پوری طرح کھولے جانے کی مانگ کی
ریاض ملک
منڈی ؍ جموں وکشمیر کو انٹر نیٹ سہولیات سے محروم رکھناکسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے- اس حوالے سے کئی دوکانداروں تاجروں کمپیوٹر دوکانداروں نے نمائیندہ لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ پونچھ بلخصوص منڈی جیسی پر امن تحصیل میں بھی انٹر نیٹ کو موقوف رکھناکسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ اج اکثر کام آن لائین ہوتے ہیں اور اپ لوڈنگ ڈونلوڈنگ ودیگر کام انٹر نیٹ کے محتاج ہیں کیوں کہ ہندوستان کو ڈیجیٹل انڈیابنایاجارہاہے- لیکن یہاں کے نوجوانوں دوکانداروں اور تاجروں کو گزشتہ قریب چھ ماہ سے انٹر نیٹ سہولیات کے فقدان سے سخت پریشانیوں سے دوچار ہیں کاروبار ٹھپ کمپیوٹر دوکانوں پر کام سرے سے ختم آن لائن سسٹم منہدم ہونے کے درپہ ہے- ایسے میں یہاں غربت ختم نہیں بلکہ پسماندگی اور زیادہ بڑھے گی – انہوں نے لفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد پوری طرح موبائیل انٹر نیٹ بحال کرنے کے احکام صادر کریں تاکہ صارفین کو مشکلات سے راحت مل سکے – افضل رفیقی شوقین عادل ریاض مسرور شرافت احمد نظام علی محمد فیاض شرف الدین وغیرہ نے کہا 2 جی انٹر نیٹ براے نام کھولہ گیا ہے – اس سے صارفین کو کوئی بھی فائیدہ نہیں مل پارہاہے- انہوں نے کہا تمام تر کنجی انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے- لیکن عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوے 4جی انٹر نیٹ سہولیات جلد از جلد بحال کی جائیں تاکہ یہاں کے کاروباری لوگ مشکلات سے مزید دوچار نہ ہوں ۔